
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل نئے ریلیز ہونے والے ترانے میں مریم نواز کے نام کی تختی سامنے آگئی۔
ترانے کی ویڈیو کے 35 ویں سیکنڈ میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے نام کی تختی سامنے آتی ہے جو ممکنہ طور پر غیر دانستہ طور پر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے ترانے ’آگے دیکھ‘ میں معروف گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا۔
عاطف اور آئمہ کی آواز میں گائے جانے والے ترانے کی موسیقی عبداللہ صدیقی نے کمپوزکی ہے۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ سے ہوگا۔
27 فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News