Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 پر کالے بادل منڈلانے لگے

Now Reading:

پی ایس ایل 7 پر کالے بادل منڈلانے لگے

کراچی: پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اگر کورونا زیادہ پھیلا تو پی ایس ایل 7 کو موخر کردیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان تاثیر کا لیگ کی آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر کہنا تھا کہ کورونا دنیا بھر میں اثر انداز ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جتنی تیاری کرسکتے تھے وہ ہم نے کرلی ہے لیکن اگر پھر بھی کورونا زیادہ پھیلنے لگا تو لیت کو ملتوی کردیا جائے گا اور ایک ہفتے کے وقفے کے بعد دوبارہ ایونٹ کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے باعث کھیلوں کا ایک اور ایونٹ متاثر

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ پی ایس ایل جاری رکھیں، کھلاڑیوں اور پروڈکشن کریو سمیت اسٹاف کا بیک اپ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاکستانی کھلاڑی اسٹارز ہیں، کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور لے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں کورونا سے کھلاڑی اور ان کے اہل خانہ سمیت گراؤنڈ اسٹاف بھی کورونا سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے سربراہ اور ان کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 10 روزہ قرنطینہ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کے بغیر آنے والوں تماشائیوں کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے سینئر افسر عون زیدی بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ غیر ملکی کھلاڑی بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد آئسولیشن میں ہیں جبکہ پی ایس ایل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل میں ہی ببل بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب فرنچائز ٹیم کے 20 میں سے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی کورونا کی لپیٹ میں

Advertisement

پہلی بار گراؤنڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گراؤنڈ اسٹاف کو بھی کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں قائم ببل میں رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کئنیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر