Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ 2022، اب ٹیم میں 9 کھلاڑی بھی کھیل سکیں گے

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ 2022، اب ٹیم میں 9 کھلاڑی بھی کھیل سکیں گے
ویمنز ورلڈ کپ 2022، اب ٹیم میں 9 کھلاڑی بھی کھیل سکیں گے

ویمنز ورلڈ کپ 2022، اب ٹیم میں 9 کھلاڑی بھی کھیل سکیں گے

آئی سی سی نے کورونا کے خطرات کے پیش نظرویمنز ورلڈ کپ 2022 میں 9 پلیئرز کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ پر کورونا کے خدشات کے پیش نظر ٹیموں کو 9، 9 پلیئرز کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق فیلڈنگ میں اگر ضرورت پڑی تو کوچنگ اسٹاف بھی فلیلڈنگ کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا

Advertisement

آئی سی سی ایونٹ کے ہیڈ کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں 9 اے سائیڈ میچز کی اجازت ہوگی، کووڈ 19 کی وجہ سے آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کو ممکن بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو میچ 9 کھلاڑیوں کے ساتھ بھی کھیلا جاسکے گا جبکہ دو خواتین  نان بیٹنگ اور نان بولنگ کے طور پر متبادل ہوں گی۔

متبادل کا انتخاب ٹیم مینجمنٹ سے ہوگا جو صرف فیلڈنگ کرسکیں گی، اسکواڈ پندرہ رکنی رہے گا جبکہ ٹریولنگ ریزرو کی سہولت موجود رہے گی اور میچز کو ری شیڈول کیا جاسکے گا۔

کرس ٹیٹلی کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ ہفتے کے ٹورنامنٹ میں ممکن ہے کہ کووڈ کیسز ہوں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی پرائز منی میں بڑا اضافہ

انہوں نے مزید کہا کہ ویمنز کرکٹ کے میگا ایونٹ کے مکمل انعقاد کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہو رہا ہے، ایونٹ کا فائنل 3 اپریل کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں اب تک 9 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر