Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

Now Reading:

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی جبکہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی ہے۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی  اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے سے قبل ڈیوڈ وارنر کا بیٹیوں کے نام جذباتی بیان

Advertisement

اس سے قبل 28 فروری کو صبح ساڑھے 11 بجے سے دوپہرڈھائی بجے تک قومی ٹیم اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یکم مارچ صبح ساڑھے 11 بجے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی کپتان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق 2 مارچ کو بھی دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیریزمیں شائقین کرکٹ کی غیر معمولی دلچسپی

Advertisement

پی سی بی حکام کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2 روز بائیوسیکیورببل میں رہے گی اور دو دن بعد آسٹریلین ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ سیریز میں شامل دوسرا میچ 12 سے 16 مارچ کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ کے دوران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تین ون ڈے میچز ہر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 31 مارچ اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا

Advertisement

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز راولپنڈٰی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں، ٹیسٹ میچ کے لئے وی آئی پی کا ٹکٹ پانچ سو روپے جبکہ پریمئیم انکلوژر کا  ٹکٹ سو روپے کا رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر