
پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کے فروغ کے لیے انگلش کلب اور کراچی فٹبال کلب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فٹبال کو فروغ دینے کے لیے انگلش کلب سوین ڈن ٹاؤن کے وائس چیئرمین زیویر آسٹن کراچی پہنچے ہیں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے کراچی کے نوجوانوں کے لیے انگلش فٹبال کلب سے معاہدہ کرلیا۔
انگلش کلب سوین ڈن ٹاؤن اور کراچی فٹبال کلب کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔ا
اس معاہدے کے تحت کراچی کے 20 باصلاحیت فٹبالرز اور 2 کوچز انگلینڈ جاکر فٹبال کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔پاکستانی فٹبالرز اور کوچز 2 سال تک انگلش کلب میں فٹبال کھیلیں گے۔
زیویر آسٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال کو فروغ دینے کے لیے کراچی آیا ہوں ۔ہمارے فٹبال کلب میں پاکستانی کھلاڑی یورپ طرز کی فٹبال سیکھ سکیں گے۔
کمشنر کراچی اقبال میمن کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان میں فٹبال کی بہتری کے لیے انگلش کلب سے ایم او یو سائن کیا ہے ۔ کراچی کے نوجوان انٹرنیشنل کلب میں فٹبال کھیل سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News