Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک آسٹریلیا ہوم سیریز: سی پی او عمر سعید ملک کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

Now Reading:

پاک آسٹریلیا ہوم سیریز: سی پی او عمر سعید ملک کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوم سیریز کے حوالے سے سی پی او عمر سعید ملک نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او عمر سعید ملک نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوم سیریز کے حوالے سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

Advertisement

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، اے ایس پی نیوٹاؤن، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی افسر اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔

سی پی او عمر سعید ملک نے سیکیورٹی کے حوالے سے کرکٹ اسٹیڈیم، روٹ اور گردونواح کا جائزہ لیا جبکہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے جامع پلان کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسٹیڈیم، گردونواح اور ٹیمز کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے بہترین سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے باعث مصباح کو ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہونے کا خدشہ

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہورہا ہے جو 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ  آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے جبکہ اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ونڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر