Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کے باعث مصباح کو ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہونے کا خدشہ

Now Reading:

پی ایس ایل کے باعث مصباح کو ٹیم کی پرفارمنس متاثر ہونے کا خدشہ

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد پاکستانی ٹیم کے پاس بہت کم وقت بچے گا جس کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا پی ایس ایل میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے بعد پاکستانی ٹیم کے پاس آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کے لیے بہت کم وقت بچے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا وقت کی کمی کی وجہ سے پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر طویل دورانیے کی کرکٹ سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے گا۔

مصباح کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود سمیت ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مختصر دورانیے سے طویل دورانیے کی کرکٹ میں جانے میں مشکلات ہو سکتی ہیں جس سے لامحالہ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے گا۔

سابق کپتان کا انگلینڈ کے خلاف سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم کورونا وائرس کی وجہ سے تبدیل ہو گئی تھی لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم تین صفر سے سیریز ہار گئی تھی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں 15 سے 20 اوورز سے زیادہ کھیلنے کی انرجی ہی نہیں تھی۔

آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی ہوم سیریز سے متعلق بات کرتے مصباح کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا چاہیے تھا کہ پہلے ایک روزہ سیریز کھیل لیتے یا پی ایس ایل کے بعد سیریز میں تھوڑا وقفہ دے دیتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر