Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7 میں آج  بابراعظم اور شاداب خان مدمقابل ہوں گے

Now Reading:

پی ایس ایل 7 میں آج  بابراعظم اور شاداب خان مدمقابل ہوں گے
پی ایس ایل 7 میں آج بابراعظم اور شاداب خان مدمقابل ہوں گے

پی ایس ایل 7 میں آج بابراعظم اور شاداب خان مدمقابل ہوں گے

لاہور: پی ایس ایل 7 میں آج کراچی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز جاری ہیں جس کا اکیسواں میچ آج کھیلا جائے گا۔

آج کا مقابلہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے اسلام آباد یونائیٹڈ 6 میچز میں سے صرف 3 میچ ہی جیت سکی ہے۔

کراچی کنگز کا پوائنٹس ٹیبل پر آخری جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ  کا 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

Advertisement

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کے لیے کیا غلط ہوا؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے چھٹے میچ میں بھی کراچی کنگز کو ہار کا مزہ چکھنا پڑا، اسے پشاور زلمی نے 55 رنز سے زیر کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بناسکی۔

Advertisement

خیال رہے کہ کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر