Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز سنگل ایڈیشن میں نو میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Now Reading:

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز سنگل ایڈیشن میں نو میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

لاہور: کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، کنگز تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک ہی ایڈیشن میں نو میچ ہارے ہیں۔

 گزشتہ روز ایونٹ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں بابر اعظم کی قیادت میں 23 رنز سے ہارنے کے بعد کراچی ٹیم کو نویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس تھا جو ایک ہی ایڈیشن میں آٹھ میچ ہار چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، پے درپے شکستوں کے بعد کراچی کنگز کو پہلی کامیابی مل گئی

 گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے 2021 ایڈیشن میں ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا تھا،  جبکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 2019 کے پی ایس ایل میں سات سات میچ ہارے تھے۔

Advertisement

کراچی کنگز کا نو میچوں میں ہارنا کسی بھی پی ایس ایل ٹیم کے لیے سب سے طویل ہارنے کا سلسلہ بھی ہے۔

10 میچ میں صرف دو پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز ٹورنامنٹ کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشنز میں کراچی کنگز کو 43 شکستیں ہوئی ہیں جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ شکست ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر