
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی مختصرتاریخ
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے دونوں ٹیمیں اس سے قبل کتنی مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل آچکی ہیں۔
پیٹ کمنز کی زیر قیادت آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے جس میں دونوں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے کچھ کھلاڑی پاکستان دورہ کی وجہ سے آئی پی ایل کے پہلے ہاف سے محروم ہوسکتے ہیں
اس سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نومرتبہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ کرچکی ہے جس میں 2002 سے 2018 کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 4 ٹیسٹ سیریز کی میزبانی پاکستان نے نیوٹرل مقامات پر کی تھیں جس میں متحدہ عرب امارات اورانگلینڈ شامل ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کی مختصر تاریخ
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ 1956 میں ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئی تھی جو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 11 اکتوبر سے 17 اکتوبر کے دوران کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان ٹیم نے 9 وکٹوں سےفتح حاصل کی تھی۔
دوسرا دورہ آسٹریلیا نے 60-1959 کے دوران کیا تھا جس میں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی تھی جو مہمان ٹیم نے اپنے نام کی تھی، اس سیریز کا پہلا میچ ڈھاکہ، دوسرا لاہور اورتیسرا کراچی میں کھیلا گیا تھا۔
تیسری مرتبہ آسٹریلیا نے 1964 میں پاکستان کا دورہ کیا جس میں دونوں ٹیموں کے مابین صرف ایک میچ کھیلا گیا جو بدقسمتی سے ڈرا ہوگیا۔
اسی طرح چوتھی مرتبہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 80-1979 میں پاکستان کا رخ کیا جبکہ پانچویں مرتبہ 83-1982 میں دونوں ٹیمیں پاکستان کی میزبانی میں مدمقابل آئی۔
چھٹی مرتبہ 89-1988 کے دوران آسٹریلیا نے پاکستان کا رخ کیا جبکہ ساتویں مرتبہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 1994 میں پاکستان آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا آخری دورہ 1998 میں کیا تھا جس میں آسٹریلیا نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس کے میچز راولپنڈی، پشاور اورکراچی میں کھیلے گئے تھے۔
علاوہ ازیں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل مقامات پر بھی کھیل چکی ہے، 03-2002 متحدہ عرب امارات، 2010 انگلینڈ، 2014 میں دبئی اوراوظہبی اور 2018 میں دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News