
انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن کے میچ کے لیےکوالیفائی کرلیا ۔
کیریبئن جزائر میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کی پانچویں پوزیشن کے پلے آف سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عارف الاسلام (100 )، افتخار حسین (25 )اور ایس ایم میہیروب (14 )کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے مہران ممتاز اور اویس علی نے 3،3 جبکہ ذیشان ضمیر اور احمد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان ٹیم نے ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 47 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
حسیب اللہ خان 79 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد شہزاد نے 36 عرفان خان نے 24 اور عبدالفصیح نے ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن نے 2 اور نعیم الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کے حصول کے لیے پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ 3 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News