 
                                                      آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر کا دورہ پاکستان سے باہر ہونے کا خدشہ
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر فٹس مسائل سے دوچار ہیں جس کے باعث ان کی پاکستان کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر فٹس مسائل سے دوچار ہیں جس کے باعث مائیکل نیسر کا ٹیم کے ہمراہ دورہ پاکستان خدشات کا شکار ہو گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کوئنز لینڈ کے مائیکل نیسر برسبین میں نیوساؤتھ ویلز کے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی اٹھارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ مائیکل نیسر سے قبل اسٹیو اسمتھ بھی اتوار کو کنکشن انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی بھی ٹیم میں شمولیت خدشات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شیڈول ہے۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلے جانا ہے۔
اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے جبکہ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ و ونڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 