Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کا پاکستان آنے سے انکار

Now Reading:

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بھارتی کوچ کا پاکستان آنے سے انکار

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بھارتی  اسپن بالنگ کوچ  نے پاکستان  آنے سے انکارکردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے بھارتی اسپن بالنگ کوچ سری دھرن سریرام ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں گے۔

سری دھرن سری رام نے پاکستان سفر کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ آسٹریلوی  کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان میں اسپیشلسٹ اسپن بالنگ کوچ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

 آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسپن بالنگ کوچ کے بغیر پاکستان آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب  کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری سے بات جیت جاری ہے  تاہم وقت کی کمی کی وجہ سے معاملات طے پانا مشکل ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، میچ کا ٹکٹ کتنے کا ہو گا ؟

واضح رہے کہ 24 برس بعد 27 فروری کو آسٹریلوی ٹیم پاکستان آرہی ہےجہاں اسے آئندہ ماہ تین ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 4 تا 8 مارچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا اور   تیسرا اور آخری میچ 21 مارچ تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے۔یہ تمام  میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

بعد ازاں 5 اپریل کو واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر