پی ایس ایل 7 کا سب سے بہترین کیچ کونسا؟
لاہور: پی ایس ایل 7 میں گذشتہ روز پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حارث کے کیچ کو ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کیچ قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچز جاری ہیں جس کے دوسرے مرحلے کا آخری میچ کل لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوورمیں لاہور قلندرز کو 4 گیندوں قبل شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں۔
یہ میچ پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹر محمد حارث کے لیے یادگار بن گیا ہے کیونکہ انہوں نے اس میچ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا ہے۔
CATCH OF THE MATCH BY @iamharis63 😲#HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/3ic5oqNyDe
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
ہوا کچھ یوں کہ جب لاہور قلندرز کے کھلاڑی کامران غلام نے اونچا شاٹ کھیلا تو پشاور زلمی کے فیلڈرزکیچ کو پکڑنے کے لیے گیند کے نیچے پہنچے لیکن بال فیلڈر کے ہاتھوں سے اچھل کر زمین پر گرنے لگی۔
بعد ازاں فیلڈرنے گیند کو دوبارہ پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے، اس ہی وقت باؤنڈر سے دوسرے فیلڈر محمد حارث دوڑ کر آرہے تھے جنہوں نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بال کو زمین پر گرنے سے قبل ہی تھام لیا۔
اس ناقابل یقین کیچ کر پکڑنے پر کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر اور شائقین کرکٹ محمد حارث کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
شائقین کرکٹ نے اس کیچ کو میچ اورٹورنامنٹ کا سب سے اچھا کیچ قرار دیا جبکہ بات آگے بڑھی تو ٹویپس نے اس کیچ کو سال کے بہترین کیچز میں شمار کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
