
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان
کراچی: کرکٹ آسٹریلیا نے کراچی کے بجائے راولپنڈی سے اپنی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کراچی کے بجائے راولپنڈی سے اپنی مہم شروع کرے گی۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں کورونا کے سبب تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کو ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اومیکرون کے باوجود دورہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلے جانا تھا جبکہ دیگر ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 نارچ سے کھیلا جائے گا۔
دورہ پاکستان: آسٹریلوی میڈیا شائقین کرکٹ کے جذبات سے کھیلنے لگا
علاوہ ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جبہ دیگر میچز 31 مارچ اور 2 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دورہ میں شامل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں ہی کھیلا جانا ہے۔
خیال رہے کہ اس دورے کو لے کر پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑی بھی ٹیم کی مہمان نوازی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جتنی بھی تیاری ہو سکے کریں، اچھی سیریز ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کردی
اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ کے لیے آسٹریلیا کا دورہ بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ہم اچھے میزبان ثابت ہوں اور آسٹریلیا کی ٹیم اچھی یادیں لے کر جائے۔ یہ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے میچز ہیں، پورا پاکستان آئے گا اور آنا بھی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی کھلاڑی بھی پاکستان آنے کے لیے پرجوش ہوں گے کیونکہ یہ دورہ طویل عرصہ کے بعد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News