Advertisement
Advertisement
Advertisement

اظہر علی کس آسٹریلوی کھلاڑی سے متاثر ہیں؟

Now Reading:

اظہر علی کس آسٹریلوی کھلاڑی سے متاثر ہیں؟

پاکستان کے لیجنڈری ٹیسٹ بیٹر اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈکاسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے مقابلوں سے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا  تھا کہ  آسٹریلیا سے پاکستان کے ہمیشہ مشکل میچز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم 90 کی دہائی سے اٹیکنگ کرکٹ کھیلتی ہے تاہم پاکستان نے انہیں آسٹریلیا جا کے بھی ہرایا ہے ۔

اظہر علی نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹرائی نیشن سیریز دیکھنے کے لیے صبح صبح اٹھتے تھے جس میں سنسنی خیز میچز ہوا کرتے تھے۔ایسا میچ بھی دیکھا جس میں پاکستان نے 150 رنز کرکے بھی میچ جیت لیا۔

انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں سے متعلق کہا کہ ان کے پاس شین وارن، گلین میک گرا، بریٹ لی جیسے بالرز تھے۔

Advertisement

اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ آسٹریلوی بلے باز اسٹیو وا سے بہت متاثر ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ مشکل حالات میں رنز بناتے تھے۔

انہوں نے 1994 میں کراچی میں ہونے والے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تو ایسا لگا تھا کہ پاکستان میچ ہار جائے گالیکن آخر میں پاکستان کی جیت سے خوشی حاصل ہوئی۔

Advertisement

اس ٹیسٹ میں مارک ٹیلر کی ٹرپل سنچری کو بھی اظہر علی نے بطور کرکٹ فین سراہا۔

اظہر علی نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ اپنے موازنے پر کہا کہ ہم دونوں ہی شروع میں بالنگ کیا کرتے تھے لیکن اب ہم دونوں ہی اپنی ٹیم کے نمبر تین بیٹر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر