Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ورلڈکپ: انگلینڈ نے افغانستان کا فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور کردیا

Now Reading:

انڈر 19 ورلڈکپ: انگلینڈ نے افغانستان کا فائنل میں رسائی کا خواب چکنا چور کردیا

انگلینڈ نے افغانستان کے انڈر19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے افغانستان کو بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت 15 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 47 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔

جارج بیل 56 اور ایلکس ہورٹن 53 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ جارج تھامس 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹام پریسٹ 17، ریحان احمد 16، جیمز ریو 12، ولیم لکسٹن 11 اور جیکب بیتھل 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے نوید زادران اور نور احمد نے 2،2 جبکہ ننگیالیا کھروٹے اور اظہار الحق نوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

https://twitter.com/cricketworldcup/status/1488623503330971652

بارش سے متاثرہ میچ میں افغانستان کی ٹیم  کو مقررہ 47 اوورز میں  231 رنز کا ہدف ملا تاہم افغان ٹیم اسے حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز ہی بناسکی۔

اللہ نور 60، محمد اسحاق 43، عبدالہادی ناقابل شکست 37 ،بلال احمد 33 اور نور احمد 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ اعجاز احمد احمدزئی 4 جبکہ ننگیالیا کھروٹے، کپتان سلیمان صفی، اظہار الحق نوید اور بلال سمیع بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4، تھامس ایسپنوال نے 2 جبکہ ٹام پریسٹ اور جوشوا بوائیڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی جن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر