
پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ آج ہوگا
لاہور: پی ایس ایل 7 کا ’غیر اہم میچ‘ آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں جس میں آج ملتان سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے 23 ویں میچ کو غیر اہم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ملتان سلطانز پہلے ہی 6 میچز جیت کر پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ ملتان کو ایونٹ میں صرف 1 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے۔
ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان آج ہونے والا غیر اہم میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا جس میں پشاور زلمی نے 24 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
اس میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سب سے زیادہ 51 رنز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اسکور کیے، حسین طلعت نے 33 گیندوں پر 51 رنز اور بین کٹنگ نے 14 گیندوں پر 4 چھکے مار کر 36 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 میں آج سو فیصد تماشائی میچ دیکھیں گے
گیند بازی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جانب سے نسیم شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں ول سمیڈ کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
AdvertisementGONE ON 99! @Salman150kph lights up the stumps \||
Excellent innings by @will_smeed 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #PZvQG pic.twitter.com/qGZ27NWrlO— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ول سمیڈ نے 60 گیندوں پر 99 رنز اسکور کیے اور صرف ایک رنز سے وہ سنچری کرنے میں ناکامیاب رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز ہی اسکور کرسکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News