Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک آسٹریلیا سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

Now Reading:

پاک آسٹریلیا سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان
پاک آسٹریلیا سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاک آسٹریلیا سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

لاہور: پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا ہونے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق میچ ریفری کے فرائض سری لنکا کے رنجن مدوگالے کو دیے گئے ہیں۔

تین ٹیسٹ میچز میں علیم ڈار کے ہمراہ احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ پہلے ون ڈے میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی مختصرتاریخ

Advertisement

دوسرے ون ڈے میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ تیسرے ون ڈے میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔

علاوہ ازیں واحد ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ 24 برس بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ  پاکستان میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار

Advertisement

اس سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نومرتبہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دورہ کرچکی ہے، 2002 سے 2018 کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 4 ٹیسٹ سیریز کی میزبانی پاکستان نے نیوٹرل مقامات پر کی تھی جس میں متحدہ عرب امارات اورانگلینڈ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر