 
                                                      پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ فائیٹ میں شکست
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ فائیٹ میں ان کے ہم وطن باکسر کیل بروک نے ناک آؤٹ کردیا۔
انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں عامر خان اور باکسر کیل بروک ویلٹر ویٹ فائیٹ میں مدمقابل تھے۔
دونوں کے درمیان مقابلہ 6 راؤنڈز تک چلا۔
چھٹے راؤنڈ میں عامر خان اپنے مخالف باکسر کے پے در پے حملوں کا دفاع کرنے میں مسلسل ناکام رہے جس پر ریفری نے عامر خان کو ناک آؤٹ قرار دے دیا۔
عامر خان کامن ویلتھ لائٹ ویٹ چیمپیئن ہیں، کیل بروک سے مقابلہ ان کی 40 ویں پروفیشنل فائٹ تھی۔
پاکستانی نژاد باکسر نے 40 میں سے 35 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ صرف 4 میں ناکام رہے۔
مقابلے کے بعد برطانوی چینل سے گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ اس مقابلے کے لئے میں نے بہت محنت کی تھی لیکن بدقسمتی سے کیل بروک کے خلاف میں رنگ کے اندر ٹھہر نہ سکا۔
عامر خان نے اپنے مخالف باکسر کو سراہتے ہوئے کہا کہ کیل بروک نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی، جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔
دوسری جانب کیل بروک نے کہا کہ انہیں مقابلے کا نتیجہ پہلے سے ہی معلوم تھا کیونکہ انہیں ہمیشہ معلوم تھا کہ وہ عامر خان سے اچھے باکسر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 