 
                                                      پیٹ کمنزاور ڈیوڈ وارنر سمیت کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وقار یونس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر پیٹ کمنزاور ڈیوڈ وارنر سمیت کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
Exciting Times… We welcome our friends from Australia 🇦🇺Big Thank you 🙏🏽. @CricketAus @patcummins30 @davidwarner31 @TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/M9o9yuDkY8
— Waqar Younis (@waqyounis99) February 8, 2022
سابق کپتان وقار یونس کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بہت پرجوش ہیں کہ آسٹریلیا لمبے عرصے کے بعد پاکستان آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا سمیت آسٹریلیا کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا سیریز بہت مزے کی ہونے والی ہے اور بہت مشکل میچز دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کے لئے اب انتظار نہیں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
واضھ رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 4 مارچ سے راولپنڈی میں ہونے جارہا ہے جبکہ 24 سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔
آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول
اس دورے میں 3 ٹیسٹ میچز، 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا۔
ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلے جانا ہے۔
اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے جبکہ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ردوبدل
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ و ونڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 