
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹرافی جیتنے پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی۔
میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا نے کھلاڑیوں کے لیے بےشمار انعامات ک اعلان کیا۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور فخر زمان کے لیے الگ سے گاڑیوں اور کیش انعامات کا اعلان کیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی ٹورنامنٹ کے دوران تعاون پر تمام کھلاڑیوں بالخصوص محمد حفیظ سمیت سپورٹنگ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
AdvertisementFinal moments of #HBLPSL7 from #Qalandars dressing room.
Watch Full Video:https://t.co/7pUQKBYn0U#DamaDamMast #MainHoonQalandar #DilSe #QHPC #HBLPSL7 #LevleHai #LQvMS pic.twitter.com/kCG99RjLM8
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 28, 2022
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سات ایڈیشنز میں یہ پہلا موقع ہے جب لاہور قلندرز نے ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
پہلے چار ایڈیشنز میں گروپ اسٹیج سے آگے نہ بڑھنے والی لاہور قلندرز نے پانچویں سیزن میں فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم گزشتہ روز پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد با آسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News