پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد ہونے والے ٹیسٹ میں پشاور زلمی کے تین ممبران کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
تین ممبران میں دو کھلاڑی اور ایک کوچنگ اسٹاف ممبر شامل ہے۔ پشاور زلمی کے آسٹریلوی آل راؤنڈر بین کٹنگ اور قومی لیگ اسپنر عثمان قادر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
دونوں کھلاڑی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پلے آف میچ سے محروم ہو جائیں گے۔
ان کے علاوہ پشاور زلمی کے جنوبی افریقی مینٹور ہاشم آملہ کے بھی وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کا مقابلہ 24 فروری کو الیمینیٹر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
