
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی پرائز منی میں بڑا اضافہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کی پرائز منی کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کی پرائز منی میں مجموعی طور پر 75 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
The overall prize money pot for the 2022 Women's @cricketworldcup in New Zealand has now been revealed!
Details 👇https://t.co/rIWACTV2SF
Advertisement— ICC (@ICC) February 15, 2022
آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کھیلنے والی 8 ٹیموں کو 3.5 ملین ڈالرز کا حصہ ملے گا جو گذشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 1.5 ملین ڈالر زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 1.32 ملین ڈالرز کی پرائز منی ملے گی جو کہ 2017 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے مقابلے میں دگنی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق فائنل میں رنر اپ رہنے والی ٹیم کو 6 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ سیمی فائلز میں ہارنے والی ٹیموں کو تین تین لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کا آغاز 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں ہورہا ہے جس کے میچز 3 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News