
ویمنز ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
لنکولن: پاکستان ویمنز ٹیم نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان ٹیم نے 4 گیندوں قبل نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
Pakistan beat New Zealand by four wickets in the #CWC22 warm up at Lincoln.
Aliya Riaz (62*) and Nida Dar (54) spearhead the chase as Pak overhaul 230-run target with four balls spare.
AdvertisementNashra Sandhu took 4-32. Fatima Sana and Ghulam Fatima took two wickets each #BackOurGirls
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 27, 2022
اس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2022، اب ٹیم میں 9 کھلاڑی بھی کھیل سکیں گے
نیوزی لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 229 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ایمی سیٹرتھویٹ نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور 80 رنز بناکر نشرا سندھو کی گیند پر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میڈٰی گرین نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری کی بدولت انہوں نے 58 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں فاطمہ ثنا نے اپنے کیریئر کی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اورانہوں نے 38 رنز دے کر 5 شکار کیے جبکہ ایمن انور نے 2 اور عالمیہ ریاض، دیانہ بیگ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی پرائز منی میں بڑا اضافہ
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ عالیہ ریاض نے 62 رنز اسکورکیے جبکہ نڈا ڈار نے نصف سچنری کی بدولت 54 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ 2 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News