پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا مقابلہ آج ہوگا
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے میچز جاری ہیں جس کا گیارہواں میچ آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا؛ محمد عامر اور الیاس پی ایس ایل سے باہر
کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔
پشاور زلمی
پشاور زلمی ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 1 میں انہیں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پوائنٹس تیبل پر پشاور زلمی کا 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر ہے۔
پشاور زلمی ایونٹ میں اپنا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا اور پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7؛ رنز کا کوہ ہمالیہ دیکھ کر گلیڈی ایٹرز کے اعصاب جواب دے گئے
تیسرا میچ میں پشاور زلمی کا سامنا لاہور قلندرز سے ہوا جس میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دی۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز بھی ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں انہیں کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں مل سکی ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی کراچی کنگز کا سب سے آخری چھٹا نمبر ہے۔
کراچی کنگز کا ایونٹ میں پہلا مقابلہ ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے ہوا جس میں ملتان سلطانز نے انہیں باآسانی شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو اسٹیڈیم میں اجازت دینے کیلیے پی سی بی کا اہم اقدام
دوسرے مقابلے میں کراچی کنگز کے مدمقابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آئی جس میں کوئٹہ نے 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ تیسرے میچ میں کراچی نے لاہور قلندرز سے شکست کھائی۔
واضح رہے کہ آج کے میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے جبکہ ان کی ٹیم کے اہم بولر محمد عامر اور الیاس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔
محمد عامر انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ محمد عامر انجری سے نجات حاصل کرچکے تھے اور ان کے ری ہیب کا سلسلہ جاری تھی کہ اس دوران وہ کمر کی انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دے دیا گیا
دوسری جانب فاسٹ بولر محمد الیاس گزشتہ میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کی ایم آر آئی کی گئی جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں 6 ماہ آرام کی ہدایت دی ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز نے محمد الیاس کی جگہ ٹیم میں عثمان شنواری کو شامل کرلیا ہے، شنواری پی سی بی کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
