 
                                                      لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپر کوچ لانے کے لیے فیڈریشن نے یورپی ماہر کوچز سے رابطے شروع کردیے ہیں۔
پاکستام ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ گول کیپنگ کا شعبہ بہت کمزور ہے، بہتری لائے بغیر گزارہ ممکن نہیں ہے۔
آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ احمد عالم کی ٹیم محنت کررہی ہے لیکن غیرملکی کوچ سے بھی گول کیپرز کو ٹریننگ دلوانا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چایتے ہیں کہ مستقبل کے لیے اچھی گول گیپرز تیار کیے جائیں، ایشیا کپ بہت اہم ہے اور اس سے پہلے گول کیپرز کی پرفارمنس کا معیار بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یکم مارچ سے لاہور میں کیمپ دوبارہ لگانے کا پلان ہے جبکہ فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں بھی لگے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 