
لاہور: قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں اپنا ہدف بتادیا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا ویمن ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو ہدف ہم نے طے کیا ہے وہ اکیلے نہیں مل سکتا، یہ ٹیم ہے اور ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ایک ٹیم کی طرح کھیلنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ویمن ولڈ کپ میں اپنے لیے نہیں بلکہ ٹیم کے لیے کھیلے، گذشتہ سال ہماری کارکردگی بطور ٹیم اچھی نہیں رہی تاہم انفرادی طور پر ہم نے اچھا کھیلا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1488406951373463552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488406951373463552%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1044698
ان کا کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پوری ٹیم پر اعتماد ہے، یہ ٹیم سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو تو مجھ سے یا پھر کوچ سے بات کریں۔
بسمہ معروف نے کہا کہ ایونٹ میں اولین ترجیح سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں دوباری کپتانی ملنے پرعزم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی
انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ میں بنیادی تکنیک پر فوکس کرنا ہے اور ورلڈ کپ میں ایک ٹیم کی طرح کھیلنا ہے۔
واضح رہے کہ بسمہ معروف کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہ بیٹی کی ولادت اور زچگی کی چھٹی مکمل کرکے اب دو سال بعد دوبارہ سبز جرسی اور کیپ پہن کر میدان میں اتریں گی۔
خیال رپے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل کے دوران نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ بسمہ معروف اس سے قبل ویمنز ورلڈ کپ2020 میں بھی قومی ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News