
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر شاہنواز دھانی سے خوش نہیں ہیں۔
پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان میں ابھی بہتری نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہنواز وکٹ لے کر غیر ضروری رد عمل دے رہے ہیں، اس سے اجتناب کرنا چاہیے اور انہیں ٹک ٹاک ویڈیوز کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ دھانی نے گزشتہ سال سے اپنے کھیل میں کوئی بہتری نہیں کی ہے۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں ان کا اکانومی ریٹ 9.75 رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مشتاق احمد سے بھی بات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دھانی کی توجہ کرکٹ پر رہے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے دھانی کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News