
پاک آسڑیلیا ٹیسٹ سریز: پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن جاری
راولپنڈی: پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی پریکٹس کہ لیے پنڈی اسیٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔
پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان پہنچ گئی
پہلے پریکٹس سیشن میں کپتان بابر اعظم ، امام الحق اور فواد عالم شریک ہیں جبکہ ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔
@iamfawadalam25 pic.twitter.com/RYZyNmkQpO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 27, 2022
علاوہ ازیں اظہر علی اور نسیم شاہ شاہ کل پریکٹس سیشن کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور1 ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم آج صبح پاکستان پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچی ہے جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مطابق یکم مارچ صبح ساڑھے 11 بجے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلوی کپتان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2 روز بائیوسیکیورببل میں رہے گی جس کے دو دن بعد آسٹریلین ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کپ کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
خیال رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیے گئے ہیں، ٹیسٹ میچ کے لئے وی آئی پی کا ٹکٹ پانچ سو روپے جبکہ پریمئیم انکلوژر کا ٹکٹ سو روپے کا رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News