پی ایس ایل 7: آج گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے ، ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلامآباد یونائیٹڈ آج مد مقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے میچ نمبر 18 میں دو بار کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ آج شام 7:30 بجے 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔
آسلام آباد یونائیٹڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے، آسلام آبد یونائیٹڈ نے اب تک کھیلے گئے پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7؛ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی فتوحات کو بریک لگادی
دریں اثنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے کیونکہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے جاری ساتویں ایڈیشن میں کھیلے گئے پانچ میں سے دو میچ جیتے ہیں۔
پی ایس ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز سات میں 6 میچز جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، لاہور قلندرز نے 4 ، پشاور زلمی 2 اور کراچی کنگز نے ایونٹ کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دوسرا مرحلہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد کی اجازت سے شروع ہوگیا جسے اگلے ہفتے سے 100 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 7 میں اب تک کی ناقابل شکست ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز نے 52 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
