Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کے 10 کروڑ کلب میں کون کون شامل ہے ؟

Now Reading:

آئی پی ایل کے 10 کروڑ کلب میں کون کون شامل ہے ؟

انڈین پریمئیر لیگ کے 15 ایڈیشن کے لئے میگا آکشن کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، لیگ کی 10 فرنچائزز نے بہترین کھلاڑیوں کے حصول کے لئے کروڑوں کی بولی لگائی۔

آئی پی ایل کی میگا بولی میں فرنچائزز نے ایسے کھلاڑی بھی حاصل کئے جن کے لئے ان کو 10 کروڑ سے زائد کی بولی لگانی پڑی ، وہ کون سے کھلاڑی ہیں آیئے ہم بتاتے ہیں۔

ممبئی انڈینز نے ایشان شرما کو 15.25 کروڑ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، 14 کروڑ میں دیپک چہار کو چنئی سپر کنگز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

شری یاس ایر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 12.25 میں خریدا، ہرشے پٹیل 10.75 کروڑ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا حصہ بنے۔

دہلی کیپیٹلز نے شردل ٹھاکر کو 10.75 کروڑ میں اپنے نام  کیا تو پراسدھ کرشنا 10 کروڑ میں راجھستان رائلز کی جھولی میں آن گرے۔

Advertisement

آئی پی ایل کی تاریخ میں کم بنیادی قیمت کے مالک اویش خان کی جب بولی لگی تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ کھلاڑی 10 کروڑ کلب کا حصہ بن جائے گا۔

اویش خان کی بنیادی قیمت صرف 20 لاکھ روپے تھی مگر اسے حاصل کرنے کی جنگ میں یہ خوش قسمت کھلاڑی 10 کروڑ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے نام رہا۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں 10 کروڑ کلب کا حصہ بننے والوں میں لئیم لیونگ اسٹون بھی شامل ہیں جنہیں پنجاب کنگز نے 11.5 کروڑ میں حاصل کیا۔

نکولس پورن کو سن رائزرز حیدرآباد نے 10.75 کروڑ میں خریدا، جبکہ ونندو ہسارنگا کو رائل چیلنجرز بنگلور نے 10.75 کروڑ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

گجرات ٹائٹینز نے 10 کروڑ میں لوکی فرگوسن کو خرید جبکہ کاگیسو رباڈا کو 9.25 کروڑ میں پنجاب کنگز نے اپنے نام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر