
بھارت میں حجاب معاملہ، بھارتی کرکٹر حجاب کے حق میں میدان میں آگئے
بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے حجاب کی حمایت کردی ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے دوران بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کی حمایت میں برقعے میں ملبوس اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت میں حجاب کیس کی سماعت کل تک لیے ملتوی
یوسف پٹھان کی برقعہ پوش اہلیہ کے ساتھ تصویر کو بھارت میں مسلمانوں نے سراہا جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں حکومت کی جانب سے طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کی گئی جس کے بعد طالبات اپنے مذہبی کے لیے میدان عمل میں نکل آئی تھی۔
طلبا کے احتجاج کے بعد حکومت نے رہاست میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کو بعد ازاں پرائمری اسکولوں سے کھولنے کا عمل جاری ہے۔
لیکن طالبات کی جانب سے احتجاج اب بھی کئی جگہوں پر جاری ہے اور کئی اداروں میں باحجاب لڑکیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ حجاب تنازع بھارت کے طول و عرض میں پھیل چکا ہے اور انتہا پسند ہندو بھارت میں طلبا کے حجاب پر پابندی کو مستقل بنیاد پر نافذ کرنے کے حق میں ہیں۔
دوسری جانب کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی درخواست پر سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی جس کی سنوائی آج ہوگی۔
درخواست گزار کا حجاب پر پابندی سے متعلق دوران سماعت عدالت میں کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں حجاب پابندی کا حکم غیر منصفانہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حجاب تنازع: فیروز خان بھارتیوں پر شدید برہم
درخواست گزار نے کہا کہ مسلم طالبات سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ایمان اور تعلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں، اس سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی ایکٹ کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے نہ کہ طلباء میں اختلاف پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News