پی ایس ایل 7 میں آج سو فیصد تماشائی میچ دیکھیں گے
لاہور: پی ایس ایل 7 میں آج سو فیصد تماشائی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا میلہ سج چکا ہے جبکہ تماشائیوں کو سو فیصد میچ دیکھنے کی اجازت مل چکی ہے جس کے بعد میدان آج شائقین کرکٹ سے بھرا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز جیتی ہوئی بازی ہار گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ ایک رنز سے فتح یاب
رپورٹ کے مطابق آج سے شائقین کرکٹ کے لیے لاہور کے 6 مقامات پر اسٹیڈیم تک جانے کے لیے اسپیشل روٹس قائم کیے گئے ہیں جن پر 27 فروری تک خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔
ان پوائنٹس پر شائقین کرکٹ کو شام ساڑھے بجے پک کرکے رات کو پونے 12 بجے ڈراپ کیا جائے گا جبکہ ان روٹس میں گڑھی شاہو، شاہدرہ، شوکت خانم چوک، آر اے بازار، اسکیم موڑ اور ٹھوکر نیاز بیگ شامل ہیں۔
لاہور کے ڈی سی عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل روٹس کو شائقین کرکٹ کی آسانی کے لیے چلایا جائے گا جبکہ یہ روٹس ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور نجی کمپنی کے ساتھ تعاون سے چلائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ ان کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی کے بھی 6 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا پانچواں نمبر ہے۔
اگر آج کے میچ میں پشاور زلمی کو کامیابی ملتی ہے تو پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر جگہ بنانے میں کامیاب رہے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچویں نمبر پر چلے جائے گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
