Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Now Reading:

دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

لاہور: دورہ پاکستان کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

دورہ پاکستان کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اٹھارہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

علاوہ ازیں آشٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ ایلیکس کیری، کیمرون گرین ٹیم میں شامل ہیں جبکہ مارکوس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ،دو کھلاڑیوں کے سوا سب دورہ پاکستان کیلئے دستیاب ہیں

Advertisement

عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، نیتھن لیوئن اور میچل مارش بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ مائیکل نیصر، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کی فل اسٹرینتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہےجبکہ آسٹریلیا کے تمام ٹیسٹ پلیئرز نے پاکستان کے انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کوئی بھی آسٹریلین ٹیسٹ پلیئر دورہ پاکستان سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جبکہ اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جبکہ 1 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی دورے میں شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 مارچ کراچی میں ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ تا 25 مارچ لاہور میں کھیلے جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ردوبدل

Advertisement

اسی طرح ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے جبکہ ون ڈے سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ و ونڈے سیریز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلا جانا ہے جو 5 اپریل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر