نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) نے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 50 فیصد شائقین کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں اجلاس میں کورونا صورتحال اور اعداوشمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے میچز میں 50 فیصد شائقین کی شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 15 فروری تک مکمل ویکسینیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔
شائقین کی اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
این سی او سی کے اس فیصلے پر شائقین سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے میچز میں صرف 25 شائقین کے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت تھی۔
کراچی میں ہونے والے میچز میں 12 سال سے کم عمربچوں کے بھی اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
