
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔
کولن منرو (60) اور کپتان شاداب خان (52) کی نصف سنچریز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔
ان کے علاوہ آصف علی اور پال اسٹرلنگ 14،14 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی ، زمان خان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Extraordinary performance by the @lahoreqalandars today. @IsbUnited kept it going till the end but Lahore had the last word. #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/YxWNadVCNZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔
لاہور کی جانب سے عبداللہ شفیق 44، فخر زمان 38، ہیری بروک 37 اور ڈیوڈ ویزے 20 رنز بناکر نمایاں رہےتھے۔
اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4،4 جبکہ مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1489920013490339843
اسلام آباد کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
لاہور قلندرز نے ذیشان اشرف اور ڈین فوکس کروفٹ کی جگہ فل سالٹ اور ہیری بروک کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔
لاہور قلندرز:
عبداللہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، فل سالٹ، ہیری بروک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور زمان خان
اسلام آباد یونائیٹڈ:
پال اسٹرلنگ، ایلکس ہیلز، کولن منرو، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور وقاص مقصود
News from NSK: @IsbUnited are bowling first. Predictions? #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvLQ pic.twitter.com/gcxHhf2kCI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 5, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News