
شاہ نواز دھانی کا پنجابی لہجے میں اپنے فینز کے نام پیغام
ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے اپنے فینز کے نام پنجابی لہجے میں پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے میچز جاری ہیں جس میں گذشتہ روز ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان پلے آف ون کا میچ کھیلا گیا۔
یہ بھی ہڑھیں: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
اس میچ میں ملتان سلطانز نے 28 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے اپنے نام کیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1496558414876524544?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1496558414876524544%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F02%2F943844%2F
شاہ نواز دھانی نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جبکہ انہوں نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس موقع پر شاہ نواز دھانی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملتان سلطانز کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پنجابی لہجے میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1496577963906805768
انہوں نے پنجابی لہجہ اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’الحمدللہ! ملتان سلطان مسلسل دوسری دفعہ پی ایس ایل دے فائنل ایچ آ گیا ہے. ہوں دعا کرو کہ ملتان سلطان ایس دفعہ وی ٹرافی جیت کے آوے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ نواز دھانی حسن علی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے پر امید
انہوں نے مزید لکھا کہ ’’اے سب کچھ تُساں لوگاں دی دعا تے محبت دا نتیجہ ہے۔ تواڈی دعا تے سپورٹ دا، شکریہ۔ آج دا مین آف دی میچ ایوارڈ میرے فینز دے نام۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News