Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ردوبدل

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ردوبدل

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز شیڈول میں ردوبدل

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز میں ردوبدل سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کا آغاز اب کراچی کی بجائے راولپنڈی سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کراچی میں ہو گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

Advertisement

شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے کی جا رہی ہے جبکہ سیریز میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی شامل ہے۔

وائٹ بال سیریز کے میچز لاہور میں شیڈولڈ ہیں جبکہ کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ لے کر اب پنڈی کو دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدائی شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا آغاز 3 مارچ سے کراچی میں ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ پاکستان سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

Advertisement

دوسری جانب دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلوی بورڈ کی میلبرن میں میٹنگ جاری ہے جبکہ میٹنگ میں پاکستان کا سفر کرنے پر مشاورت کی جارہی ہے۔

میٹنگ میں پاکستان فل اسٹرنتھ کے ساتھ جانے پر گفتگو کی جارہی ہے جبکہ اجلاس میں ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہی جبکہ دورے میں شامل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔

یہ ببھی پڑھیں: دورہ پاکستان کے لئے مارنس لبوشین کی بےقراری آسمان کو چھونے لگی

Advertisement

پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 اس دورے کو لے کر پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ قومی کھلاڑی بھی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی مہمان نوازی کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر