Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے میں کون کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی؟

Now Reading:

پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے میں کون کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی؟
پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے میں کون کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی؟

پی ایس ایل 7: پلے آف مرحلے میں کون کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی؟

لاہور: پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے میچز بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں جس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن7 پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جس کے ہر میچ میں ہمیں سخت مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

Advertisement

پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی سے ہوا جس کے پہلے مرحلے میں 15میچز نیشنل اسٹیڈٰیم میں 7 فروری تک کھیلے گئے۔

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں کھیلا جارہا ہے جس کا اختتام آج ہوگا جبکہ ایک دن کے وقفے کے بعد پلے آف مرحلے میچز 23 فروری سے کھیلےجائیں گے۔

گذشتہ روز پی ایس ایل 7 کا 29 واں میچ کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز نے اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی۔

پلے آف مرحلہ

پلے آف مرحلے کے لیے 4 ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے جس میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Advertisement

          دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز 4 پوائنٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی رن ریٹ کی بنیاد پر ایونٹ سے باہر ہوئی ہے۔

پلے آف مرحلے میں کون کون سی ٹیمیں ٹکرائیں گی؟

واضح رہے کہ آج پی ایس ایل میں لاہورقلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا 30 واں میچ کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

اگر آج لاہور قلندرز کامیابی اپنے نام کرتی ہےتو پلے آف مرحلے میں اس کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا اوراگر لاہور کو شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تب بھی امید ظاہر کی جارہی ہے یہ دونوں ٹیمیں ہی پلے آف میں مدمقابل ہوں گی، ماسوائے اس کے کہ آج پشاور زلمی بڑے مارجن سےلاہور کو شکست دے۔

پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کا رن ریٹ پلس 0.852 ہے جبکہ پشاور کا منفی 0.381 ہے۔

اسی طرح امید ہے کہ پلے آف مرحلے کا دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر