Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکست کے بعد بھی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کی حکمرانی برقرار

Now Reading:

شکست کے بعد بھی کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کی حکمرانی برقرار

کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش کی حکمرانی برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر  کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 70 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اس شکت کے بعد بھی بنگال  ٹائیگرز کی  100 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن  برقرار ہے۔

افغانستان نے تین ون ڈے میچزکی سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تاہم اسے سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 انگلینڈ  کی ٹیم فی الحال 95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور بھارت 79 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔

بنگلا دیش نے اب تک 15 میچز کھیل کر 10 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

100 پوائنٹس کے ساتھ اب بنگلادیش 2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سی ٹیمیں بھارت میں شیڈول 2023 کے مینز کرکٹ ورلڈکپ  کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

بطور میزبان براہ راست کوالیفائی کرنے والے بھارت  کے علاوہ  ٹاپ 7 ٹیمیں براہ راست ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی جبکہ باقی ٹیموں کو فائنل گروپ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر