Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیزل ووڈ کی تباہ کن بالنگ، سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

Now Reading:

ہیزل ووڈ کی تباہ کن بالنگ، سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی میں کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں بین مکڈرموٹ (53) کی نصف سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ان کے علاوہ مارکس اسٹوئنس 30 اور جوش انگلس 23 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔باقی کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

اسٹیو اسمتھ 9، کپتان ایرون فنچ8، گلین میکسویل 7، میتھیو ویڈ 4،پیٹ کمنز 2 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ 2،2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 3 جبکہ دشمانتھا چمیرا، بنورا فرنانڈو اور چمیکا کرونا رتنے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کے لیے 19 اوورز میں 143 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بناسکی۔

پتھم نسانکا 36رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ دنیش چندیمل 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔  ان کے علاوہ چارتھ اسالانکا 16، ونندو ہسارنگا 13 رنز بناسکے۔

کپتان ڈسن شناکا 7، اوشکا فرنانڈو 6، دشمانتھا چمیرا 5 ، دنشکا گناتھیلاکاایک  اور چمیکا کرونارتنے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے صرف 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ایڈم زیمپا نے 3 اور پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایڈم زیمپا کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر