Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: دوسرا پلے آف میچ آج پشاور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا

Now Reading:

پی ایس ایل 7: دوسرا پلے آف میچ آج پشاور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا
پی ایس ایل 7: دوسرا پلے آف میچ آج پشاور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 7: دوسرا پلے آف میچ آج پشاور اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا

لاہور: پی ایس ایل 7 کے دوسرے پلے آف اور ایلیمنیٹر ون کے میچ میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف میچز کھیلے جارہے ہیں جس کا دوسرا پلے آف اور ایلیمنیٹر ون کا میچ آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement

دوسرا پلے آف میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو آج کے میچ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد آج وہ اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ شاداب خان گروئن انجری کا شکار تھے جبکہ حسن علی کی بھی اسکین رپورٹس کلیئر آگئی ہیں لیکن ان کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فہیم اشرف بھی فٹنس سے گزریں گے جبکہ کولن منرو بھی اب بیٹنگ کرتے ہوئے زیادہ تکلیف محسوس نہیں کر رہے ہیں تاہم انہیں میچ میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی میچ سے قبل  ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پی ایس ایل 7 میں پلے آف ون کا میچ کھیلا گیا تھا جس میں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

Advertisement

پلے آف ون میں ملتان سلطانز نے 28 رنز سے لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی، راشد لطیف بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

خیال رہے کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کل ایلیمنیٹر ٹو میں لاہور قلندرز سے ہوگا جبکہ کل کا میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر