 
                                                                              پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے ٹیم جوائن کرلی۔
ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں سر ویوین رچرڈز ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
https://twitter.com/ivivianrichards/status/1488937078121394177
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز ٹیم جوائن کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی آج کے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ آج شام 7 بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 2, 2022
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں کبھی بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو آؤٹ نہیں کر پائے ہیں۔
اب شائقین یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آج شاداب خان سرفراز احمد کو آؤٹ کرپائیں گے یا سرفراز ان کے خلاف آؤٹ نہ ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 