Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا اگلے سال سے ویمنز آئی پی ایل شروع کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

بھارت کا اگلے سال سے ویمنز آئی پی ایل شروع کرنے کا فیصلہ
بھارت کا اگلے سال سے ویمنز آئی پی ایل شروع کرنے کا فیصلہ

بھارت کا اگلے سال سے ویمنز آئی پی ایل شروع کرنے کا فیصلہ

بھارت اگلے سال سے ویمنز آئی پی ایل شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے جس کے لیے بی سی سی آئی نے بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بی سی سی آئی اگلے سال 2023 سے چھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز آئی پی ایل کے انعقاد کی تیاری کررہا ہے۔

اس حوالے سے گذشتہ روز ممبئی میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں 2023 سے آئی پی ایل کے انعقاد کے لیے کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ اے جی ایم نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہم آئی پی ایل کو اگلے سال سے شروع کرنے کے منتظر ہیں۔

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے واضح کیا ہے کہ اس سیزن میں تین ویمنز ٹیموں کے مینز کے آئی پی ایل پلے آف کے ساتھ چار میچز بھی ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ابتدائی مرحلے میں پانچ یا چھ ٹیموں کی منصوبہ بندی کررہا ہے جبکہ مینز کی موجود فرنچائزز کو ویمنز کی آئی پی ایل کی ٹیموں کو خریدنے کا پہلا موقع دیا جائے گا۔

دوسری جانب مینز آئی پی ایل کی چار فرنچائزز کے مالکان نے ویمنز ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر کافی عرصے سے ویمنز آئی پی ایل شروع کرنے کا دباؤ تھا کیونکہ پاکستان اورویسٹ انڈیز پہلے ہی ویمنز لیگ شروع کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر