Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کا بالنگ اٹیک بہت خطرناک ہے، عبداللہ شفیق

Now Reading:

آسٹریلیا کا بالنگ اٹیک بہت خطرناک ہے، عبداللہ شفیق

قومی ٹیسٹ کرکٹر عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا بالنگ اٹیک بہت خطرناک ہے اوران کے خلاف سنچری کرنے پر خوش ہوں۔

پنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر ٹیسٹ اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق  نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سنچری اسکور کرنے سے کیریئر میں مزید اعتماد ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پچ بلے بازوں کے لیے بہت چیلنجنگ تھی۔  ٹیسٹ  میچ ڈرا ہوگیا لیکن پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

عبداللہ شفیق نے کہا کہ  میرے ذہن میں ہمیشہ محنت اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔قومی ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے پر بہت کچھ سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے 136 رنز  کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

عبداللہ شفیق نے امام الحق کے ہمراہ 41 برس بعد آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایک میچ کی دونوں اننگز میں اوپننگ سنچری شراکت قائم کرکے ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر