Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاسٹ بالر حارث رؤف کورونا وائرس کا شکار

Now Reading:

فاسٹ بالر حارث رؤف کورونا وائرس کا شکار

قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر حارث رؤف کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام پر قومی ٹیسٹ اسکواڈ جوائن کرنے پر کھلاڑیوں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا۔

حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ  سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز  4 مارچ  سے 5 اپریل   تک کھیلی جائے گی۔

Advertisement

پہلا ٹیسٹ میچ  4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پہلا ون ڈے 29 مارچ، دوسرا ون ڈے 31 مارچ اور تیسرا ون ڈے 2 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مختصر فارمیٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پر آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
شہلا رضا نے صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کر دی گئی
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپیئن میں پاکستان نے دو گولڈ اور 4 سلور میڈلز حاصل کرلیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر