
نوجوان فٹبالر نے بالکونی سے کود کر خودکشی کرلی
مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر نے پسند کی شادی نہ ہونے پر ڈپریشن کا شکار ہوکر بالکونی سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مصرسے تعلق رکھنے والے الاہلی فٹبال کلب کے گول کیپر زید نے پسند کی لڑکی سے شادی نہ ہونے پر اپنے گھر کی بالکونی سے خودکشی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زید کے والد نے اس کی شادی پسند کی لڑکی سے کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار تھا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان فٹبالر نے مرنے سے قبل اپنے فیس بک پیج پر ایک پراسرار پوسٹ بھی کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ ’’میرے اندر کیا ہے کوئی نہیں سمجھتا اور نہ سمجھ سکتا ہے‘‘۔
مصر کے عین الشمس کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد مصر کے اسپورٹس اورعوامی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News