ویمنز ورلڈ کپ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
ولنگٹن: انگلینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 137 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
Congratulations England 👏
They win five matches in a row to reach the #CWC22 final 👊 pic.twitter.com/wQRr6fhlXp
Advertisement— ICC (@ICC) March 31, 2022
اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈی ویاٹ نے سب سے زیادہ 129 رنز اسکور کیے جبکہ ڈنکلی نے 60 رنز کی اننگ کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 38 اوورز میں 156 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی جب ان کی کوئی کھلاڑی نصف سنچری بھی اسکور نہ کرسکا۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کا ٹاکرا 3 اپریل کو آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اپنے عالمی چیمپئن ہونے کا دفاع کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
