آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے کے بعد پاکستان نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 تا 2023 میں یہ پاکستان کی تیسری سیریز ہے جس کا ابھی ایک میچ باقی ہے۔ پاکستان نے اب تک 3 میچز میں فتح حاصل کی ہے جبکہ ایک میں اسے شکست ہوئی اور حالیہ سیریز کے دونوں میچز ڈرا ہوئے۔
پاکستان کی میچ وننگ فیصد 61.11 ہے جبکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 44 ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی، جنوبی افریقا کی تیسری، بھارت کی چوتھی، سری لنکا کی پانچویں، نیوزی لینڈ کی چھٹی، بنگلادیش کی ساتویں، ویسٹ انڈیز کی آٹھویں اور انگلینڈ کی نویں پوزیشن ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
